بانو قدسیہ

مختصر تعارف

پیدائش :28 نومبر 1928ء

وفات : 4 فروری 2017ء

نام: محترمہ بانو قدسیہ


28 نومبر 1928ء کو فیروز پور، ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔

اردو کی مشہور ناول نویس، افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار، اور مشہور ناول نگار، افسانہ نگار ، ڈرامہ نگار اشفاق احمد کی زوجہ تھیں اور بانو آپا کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔


1950ء میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اور مشہور افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس اشفاق احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ بعدازاں انہوں نے اپنے شوہر کی معیت میں ادبی پرچہ داستان گوجاری کیا۔ بانو قدسیہ کا شمار اردو کے اہم افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے افسانوی مجموعوں میں ناقابل ذکر، بازگشت، امر بیل اور کچھ اور نہیں کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے کئی ناول بھی تحریر کیے۔ ان کا ناول راجہ گدھ اپنے اسلوب کی وجہ سے اردو کے اہم ناولوں میں شمار ہوتا ہے جبکہ ان کے ناولٹس میں ایک دن، شہر بے مثال، پروا،موم کی گلیاں اور چہار چمن کے نام شامل ہیں۔انہوں نے ٹیلی ویژن کے لیے بھی کئی یادگار ڈرامہ سیریلز تحریر کیے۔ جن کے متعدد مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے آپ کو ستارۂ امتیاز کا اعزاز عطا کیا ہے۔

مزید پڑھنے کے لئے ویکیپیڈیا پر درج ذیل لنک سے پڑھیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

میلہ گھومنی | افسانہ | علی عباس حسینی

اوور کوٹ | افسانہ | غلام عباس | Over Coat | Afsana | Ghulam Abbas

آنندی | افسانہ | غلام عباس | Anandi | Afsana | Ghulam Abbas